وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کاکہناہے کہ پی ٹی آئی کے جس گروپ کو عمران خان لیڈکریں گے اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بنانے کی کوشش کی جاررہی ہے مگر اس وقت یہ سازش اس لیے کامیاب نہیں ہوگی کیونکہ عمران خان جسے اپنا امیدوار بنائیں گے ووٹ بلے پر ہی پڑے گا -تاہم اگر کوئی بہت بڑا دھڑا ٹوٹ کر الیکشن لڑتا ہے تو پی ٹی آئی کو جھٹکا لگ سکتا ہے – ایک نجی ٹی وی نے خبر دی ہے کہ جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ کچے کے ڈاکؤؤں سے مزاکرات ہو سکتے ہیں عمران خان سے نہیں-
کچےکےڈاکوؤں سےمذاکرات ہو سکتے ہیں عمران خان سےنہیں:جاوید لطیف
مزیدتفصیلات: https://t.co/Vk8vWboydJ pic.twitter.com/dzfrKp2xy9— PNN News (@pnnnewspk) April 17, 2023
جاوید لطیف نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہاکہ اب سب مانتے ہیںکہ ماضجی میں جب نون لیگ کی حکومتت تھی تو نوازشریف کو سازش کے تحت مائنس کیاگیا،آج پاکستان جس نہج پر ہے وہ سب کے سامنے ہے،کہاجارہا ہے ن لیگ الیکشن سے بھاگ رہی ہے،ان کاکہناتھاکہ ایک شخص کی ذاتی خواہش پر الیکشن کرایا جا رہا ہے،پہلے الیکشن بھی نوازشریف کو انتخابات سے باہر رکھا گیا،اب بھی نوازشریف کو الیکشن سے باہر کیوں رکھا جارہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ کچے کے ڈاکوچند لوگوں کے مجرم ہیں،زمان پارک کا ڈاکو لاکھوں لوگوں کا مجرم ہے ، پی ٹی آئی کے جس گروپ کو عمران خان لیڈکریں گے اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے،انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اس کی اناپرستی سے بہت نقصان پہنچاہے،پاکستان میں امن کیلئے عمران خان کے سہولت کاروں کو کٹہرے میں لانا پڑے گا۔