کچے کا بدنام زمانہ ڈاکو امداد بھیو بھائی نظیر سمیت مارا گیا

کچے کے ڈاکؤؤں میں ایک نام بھیو اور اس کے بھائی نظیر کا بھی تھا جو لوگوں کو اغوا کرکے تاوان وصول کرتے تھے مگر آج ان دونوں شیطانوں کا خاتمہ ہوگیا -سیکیورٹی اداروں کی پریس ریلیز کے مطابق کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے، ہفتے کو اطلاع ملی کہ امداد بھیو اپنے ساتھیوں سمیت کچے کے علاقے میں موجود ہے۔

رینجرز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر انھیں پکڑنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔ رینجرز اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے بدنام زمانہ امداد بھیو اپنے بھائی نظیر سمیت مارا گیا۔ جبکہ اس کاروائی میں رینجرز نے پانچ جرائم پیشہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے تین ہندو تاجروں کو باحفاظت بازیاب کرالیا۔ حکومت سندھ نے مرنے والے امداد بھیو کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔ بھیو نے 3 ہندو تاجر اور 5 بینک ملازمین کو اغوا کرکے ان سے تاوان وصول کیا تھا۔ مرنے والا امداد بھیو قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان، ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

Related posts

احمد فرہاد کی اہلیہ پولیس کی بنائی ایف آئی آر پر دلی رنجیدہ

گنگا رام ہسپتال میں چوری پر پولیس نے عملے کو ہی پکڑلیا

آزاد کشمیر کے آئی جی پولیس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا