کپتان کے وکیل شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت ایک بار پھر مشکل میں پڑ گئے -وفاقی دارالحکومت کے تھانہ سیکرٹریٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔کل ان کو ایک شخص نے سپریم کورٹ کے باہر گالی دی تو انھوں نے اس کی جم کر دھلائی کردی -اب معلوم ہوا کہ سادہ یونیفارم میں وہ پولیس اہل کار تھا -جس نے بعد ازاں تھانے میں ایف آئی آر درج کروادی –

ایف آئی آر میں درج کیا گیا ہے کہ شیر افضل مروت نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، مدعی جاوید ہمایوں نے پولیس کو بیان دیا کہ شیر افضل مروت نے موت کے گھاٹ اتارنے کیلئے اپنی گاڑی مجھ پر چڑھانے کی کوشش کی۔ ملزم نے سپریم کورٹ کی پارکنگ میں مارا پیٹا۔

مدعی کے بیان پر شیر افضل مروت کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی، جاوید ہمایوں کو اسلام آباد پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل بتایا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے احاطے میں شیر افضل مروت کے ساتھ لڑائی جھگڑے کی ویڈیو سامنے آنے پر پورے ملک میں ایک بار پھر شیر افضل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے ۔شیر افضل کا کہنا تھا کہ یہ سب کام اور مقدمے آئی جی اسلام آباد کے حکم پر ہورہے ہیں –

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز