چیئرمین تحریک انصاف سے اہلیہ بشریٰ بی بی کی اٹک جیل میں دوسری ملاقات 2 گھنٹے جاری رہی – بشریٰ بی بی کے ساتھ ان کی وکلاء کی ٹیم بھی ساتھ تھی مگر ان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی -۔چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات سے قبل بشریٰ بی بی تھانہ کہسار میں درج مقدمے میں عدالت پیش ہوئیں۔ فاضل جج نے ان کو ہدایت کی کہ مقدمے میں شامل تفتیش ہو جائیں جس پر عمل درآمد کیلئے بشریٰ بی بی ڈی آئی جی آفس اسلام آباد جائیں گی۔عمران خان کے وکلا نعیم حیدر پنجوتھا اور علی اعجاز بٹر بھی بشرٰی بی بی کے ہمراہ تھے وہ بھی ان کے ساتھ اسلام آباد روانہ ہوئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اٹک جیل میں 2گھنٹے تک ملاقات
ملاقات کےبعد بشریٰ بی بی اٹک سےاسلام آباد روانہ ہوگئیں،
وہ قانونی ٹیم کےہمراہ ڈی آئی جی آفس پہنچیں گی
بشریٰ بی بی تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں شاملِ تفتیش ہوں گی#آوئیرانٹرنیشنل pic.twitter.com/uezAOzLIK7— Aware International (@aware_official1) August 15, 2023
،بشریٰ بی بی کو گاڑی میں جیل کے اندر تک لے جایا گیا، اس دوران ان کی ایک ملازمہ بھی ہمراہ تھی۔ بشریٰ بی بی عمران خان سے ملاقات کے بعد وہ اسلام آباد کیلئےروانہ ہو گئیں۔ میڈیا پر یہ بھی خبریں چلیں کہ بشریٰ بی بی گھر سے کھانا بنا کر کپتان کے لیے لائی تھیں اور دوران ملاقات روپڑیں تاہم عمران خان نے ان کا حوصلہ بڑھایا اور انہیں تسلی دی کہ خدا پر بھروسہ رکھو یہ وقت گزر جائے گا –