کپتان کے بھانجے حسان نیازی کا بھی عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

سابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بھانجے اور پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی جو 9 مئی واقعات میں ملوث ہونے کے سبب ریاستی اداروں کی تحویل میں ہیں وہ بھی اس بار الیکشن میں اترنے کی تیاری کررہے ہیں -حسان نیازی نے عام انتخابات میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ جس کے بعد مطابق حسان نیاز ی کی والدہ علیمہ خان نے اپنے بیٹے حسان نیازی کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیاہے ، وکیل ابوذر سلیمان نیازی نے حسان نیازی کی والدہ کی طرف سے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ۔ درخواست میں وفاقی و پنجاب حکومت اور کمانڈنگ افیسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، حسان نیازی نہ نا اہل ہیں نہ سزا یافتہ ہیں لیکن اس وقت وہ ملٹری کسٹڈی میں ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ حسان نیازی کو کاغزات نامزدگی جمع کرانے کا پراسس مکمل کرنے اور اوتھ کمشنر کو حسان نیازی سے ملاقات کر کے کاغذات نامزدگی کی تصدیق اور دستخط کی اجازت دے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت ملتی ہے یا نہیں –

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز