کپتان کے بعد آصف علی زرداری نے بھی فوری انتخابات کی حمایت کردی

آصف علی زرداری نے آج پیپلز پارٹی کا سی ای سی کا اجلاس بلوایا اور اپنی پارٹی کا پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کا عندیہ دے دیا -زرداری کے اس بیان کے بعد مسلم لیگ ن بڑی مشکل میں پھنس گئی -بڑے بڑے صحافیوں کو کہنا ہے کہ زرداری نے نواز شریف کے ساتھ ہاتھ کردیا ہے-

پیپلزپارٹی نے انتخابات کے بروقت انعقاد کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے مطابق عام انتخابات کی تاریخ میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے۔سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلا ول بھٹو کی زیر صدارت زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کی کور کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں سید یوسف رضا گیلانی، سید نیر حسین بخاری، نوید قمر، رضا ربانی، قمر زمان کائرہ، شیری رحمان، مراد علی شاہ، شازیہ مری، نثار کھوڑو، ، فیصل کریم کنڈی، اخونزادہ چٹان اور فرحت اللہ بابر نے شرکت کی۔

 

اجلاس کے بعد پیپلزپارٹی کے جنرل سیکریٹری کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہےکہ آزادانہ اور منصفانہ عام انتخابات کے لئے تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کرائے جائیں، پارٹی نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ آئین کے مطابق عام انتخابات کی تاریخ میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اتحادی حکومت میں شامل تمام پارٹیوں سے رابطہ کرکے سیاسی پارٹیوں میں مذاکرات پر ایک مشترکہ پوزیشن اختیار کی جائے، مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کرنے چاہیئں انھوں نے پی ٹی آئی کے ساتھ بھی بات چیت پر آمادگی ظاہر کردی ۔ اس بیان پر تحریک انصاف کے بعض رہنماؤں کا خیال ہے کہ پیپلز پارٹی یہ چاہتی ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہونے والے انتخاب کو کسی طرح دیر کی جائے اس کے بعد کوئی نئی چال چلی جائے -اور الیکشن کو اکتوبر تک طول دے دیا جائے تاکہ اس وقت حالات ان کے حق میں ہوسکیں –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی