سینئر صحافی عمر چیمہ نے دعویٰ کیاہے کہ جو پولیس اہلکار عمران خان کو گرفتار کرنے گئے تھے ان کا آمنا سامنا بشریٰ بی بی سے بھی ہوا اور اب انہیں کئی قسم کی مشکلات کا سامنا ہے اور وہ خود پر سورة الصافات کی آیات پڑھ کر پھونک رہے ہیں ۔
عمر چیمہ نے وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”جو لوگ خان صاحب کو گرفتارکرنے گئے تھے ، ان کا بشریٰ بی بی کے ساتھ بھی آمنا سامنا ہوا، انہوں نے کہا کہ بی بی آپ خاموش رہیں ،اس کے بعد کہ ہمیں پتا نہیں کیا ہواہے ،ایسا لگتا تھا کہ کسی نے جادو کیاہے لیکن ایک بات ماننی پڑے گی کہ ان کے خاموش ہوجانے کے بعد ہم واقعئی خوش ہوگئے اور خان سے بھی کچھ نہ کہ سکے ان کا کہنا تھا کہ ہم اس دن سے پریشان پھر رہے ہیں اور ہمارے سیدھے کام بھی الٹے ہورہے ہیں۔
عمرچیمہ نے کہا کہ ایک اہلکار نے مجھے بتایا کہ اس کی پرانی فائل ایک حتمی مرحلے میں پہنچ رہی تھی اور اب مجھے پتا چلا کہ وہ وہاں سے گم ہو گئی ہے ،، دوسرے نے بتایاکہ ان کا بچہ باہر پڑھتا تھا اور ایئر پورٹ نے اچانک اسے واپس بھیج دیاہے ، انہوں نے کہا کہ ہم سورة یٰسین کے آگے سورة ’ الصافات ‘ کی تلاوت کر کے خود پر پھونک رہے ہیں ،کسی نے بتایاہے کہ تلاو ت کر کے اپنے آپ پر پھونکیں ۔
محترم عمرچیمہ پاکستان میں تحقیقاتی صحافت کا ایک بڑا نام جانے جاتے ہیں، لیکن انکی یہ بھونگیاں سن کر میرا تو یقین آٹھ گیا، کہتے ہیں کہ
خان صاحب کی گرفتاری والے دن پولیس والوں پر بشری بی بی نے دم کیا جسکی وجہ سے ایک افسر کا بچہ ایئر پورٹ سے واپس چلا گیا اور ایک افسر کی کیسوں والی… pic.twitter.com/DH2e1NFtoX— Farooq Mahsud (@MahsudFarooq) August 12, 2023
عمر چیمہ کا کہناتھا کہ جب عمران خان وزیراعظم تھے تو میں نے دیکھا کہ بیوروکریسی میں بہت خوف ہے ، ایک افسر سے بات ہوئی تو وہ بتار ہے تھے کہ ”ایک رات کو ڈرنک پارٹی چل رہی تھی ، باقی کولیگز بشریٰ بی بی کے بارے میں برا بھلا کہہ رہے تو میں اس ڈر سے وہاں سے اٹھ کر آ گیا کہ مجھے کچھ نہ ہو جائے۔“
سینئر صحافی نے کہا کہ لوگوں میں اس طرح کا خوف بھی پایا جاتاہے ، اس کی تصدیق ان پولیس والوں سے ہوئی ہے جن کا آمنا سامنا ہواہے ،مختلف متاثرین سے بات کرکے پتا چلاہے کہ اگر آپ بشریٰ بی بی سے متعلق دور بیٹھے ہوئے وی لاگ یا ٹی وی پر بات کر لیتے ہیں توکوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن اگر آپ کا کہیں ان سے آمنا سامنا ہو گیا تو پھر آپ پر مشکلات آ سکتی ہیں ۔