کپتان کا کیس لڑنے کی سزا ؛لطیف کھوسہ پیپلز پارٹی سے فارغ

عمران خان کا کیس لڑنے پر پیپلز پارٹی اپنے دیرینہ ساتھی اور سابق گورنر پنجاب سے خفا ہوگئی اور ان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا -سردار لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی۔

 

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے ایک ہفتہ قبل سردار لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا،لطیف کھوسہ نے شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا، پیپلزپارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی،سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت بھی معطل کردی۔مگر لطیف کھوسہ کو اب اس سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا کیونکہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی سیاسی حیثیت دم توڑ چکی ہے وہ ٹی وی پر اس بات کا اظہار کرچکے ہیں کہ وہ اس شوکاز نوٹس کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں گے -اور اس وقت اگر وہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلیتے ہیں تو ان کا سیاسی قد بہت بڑھ جائے گا -تاہم ان کو سخت حالات کا مقابلہ کرنا پڑے گا کیونکہ اس وقت جو تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرے گا اس کی زندگی تنگ ہوجائے گی مگر امید ہے کہ آئندہ آنے والے چند ماہ میں ہم اس میں کمی ہوتی دیکھیں گے –

Related posts

نریندر مودی نے خود کو بھگوان یا دیوتا سمجھنا شروع کردیا

لاہور میوزیم انتظامیہ نے عوام کے لیے انٹری ٹکٹ ختم کردیا ؛مفت سیر کریں

سیاح ہوشیار رہیں! تھائی لینڈ نے داخلے کے نئے ضوابط متعارف کروا دیے