کپتان نے ایم بی ایس بارے بیان پر میری کلاس لی : شیر افضل

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سخت سرزنش کی ہے۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں جن میں عمر ایوب، شیر افضل مروت، سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید، سینیٹر زرقا سہروردی اور ایم این اے ملک احمد شامل تھے نے اڈیالہ جیل مین عمران خان سے ملاقات کی ، ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان نے تحریک عدم اعتماد اور رجیم چینج کے حوالے سے میرے سعودی عرب سے متعلق بیان کا نوٹس لیا اور سرزنش کرتے ہوئے آئندہ ایسی کوئی بھی غیر ذمہ دارانہ بات نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

اس موقع پر شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ عمران خان نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور سوال کیا کہ ان گرفتاریوں پر انسانی حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں ، بانی پی ٹی آئی کو کہا گیا کہ مسلم لیگ ن نے میرے نام پر تحفظات کا اظہار کیا جو کہ غلط تھا، پبلک اکاؤنٹس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پروپگینڈا کیا جارہا تھا۔یاد رہے کہ پہلے شیر افضل مروت کا نام چئیرمین پبلک کمیٹی کے طور پر سامنے ایا تھا مگر پھر ان کے سابق آرمی چیف کے بارے میں سخت بیان پر یہ عہدہ کسی اور سیاسی رہنما کو دیے جانے کا امکان ہیں جو ٹھنڈے مزاج کا شخص ہو –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی