کپتان بابر اعظم نے ہندوستان کے خلاف میچ کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے خلاف آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے

(بابر اعظم ( کپتان
محمد رضوان
فخرزمان۔
حیدرعلی ۔
محمد حفیظ۔
شعیب ملک
شاداب (نائب کپتان )
عماد وسیم
حسن علی
شاہین شاہ آفریدی
حارث رؤوف
ٹیم مینجمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بیشتر حصے میں سینئر اور تجربہ کار کرکٹرز کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،میچ میں بھی تجربہ کار کھلاڑیوں کو ہی پلئنگ 11 میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

پاکستانی ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف اپنی ہار کا سلسلہ ختم کرنے کی کوشش کرے گی

بھارت نے ٹی 20 اور 50 اوور ورلڈ کپ میں اپنے تمام 12 میچوں میں پاکستان کو شکست دی ہے۔تاہم چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو بڑے مارجن سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی

یقینی طور پر ہم نے متحدہ عرب امارات میں بہت زیادہ کرکٹ کھیلی ہے ، بابراعظم نے ٹی 20 ورلڈ کپ مقابلوں میں بھارت کے خلاف اپنی ٹیم کے 0-5 ریکارڈ کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا تھا۔

“یہ حالات ہمارے مطابق ہیں اور ہم یہاں کھیلنا جانتے ہیں۔ ہمیں تمام شعبوں میں چیزوں کو سمپل رکھنے کی ضرورت ہے۔”

دونوں ٹیمیں آخری بار 2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں انگلینڈ میں مدمقابل آئی تھیں کیونکہ 2008 میں ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے بعد اپنے پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ تعلقات منقطع کرنے کے بعد بھارت صرف کثیر القومی مقابلوں میں پاکستان سے کھیلتا ہے۔

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے