پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بابر اعظم اور انضمام الحق کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ وہ دونوں اپنے اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہیں گے -اس فیصلے کو بھی تنقید کی نظر سے دیکھا گیا کیونکہ اس سے ٹیم کا مورال اور گرگیا اور آج اس میں اس کی واضح جھلک نظر آئی -بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ ختم ہونے سے قبل ہی پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کا آغا ہو گیاہے ، ورلڈکپ میڈیا منیجر افتخار ناگی کو واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق افتخار ناگی کی جگہ کنسلٹنٹ میڈیا پی سی بی عمر فاروق کا لسن ہنگامی بنیادوں پر بھارت روانہ ہو رہے ہیں۔ خیال رہے کہ بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس اب تک اطمینان بخش نہیں رہی، قومی ٹیم نے ایونٹ میں اب تک5 میچز کھیلے ہیں، جس میں اسے3 میں شکست ہوئی جبکہ 2 میں کامیابی ملی ۔آج کے میچ میں بھی پاکستانی بلے بازوں نے انتہائی سست اور محتاط بیٹنگ کرکے ساؤتھ افریقن باؤلرز کو خود پر حاوی کرلیا -پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ورلڈ کپ میں قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا –
کپتان اور چیف سیلیکٹر فارغ ، بابر اعظم اور انضمام الحق کو آگاہ کردیا گیا
20