کویت کامختلف شعبوں میں ملازمین کی بھرتی کے لیے ورک ویزا سسٹم کا اعلان

وہ پاکستانی جو کویت یا بیرون ملک کام کرنے خواہشمند ہیں ان کے لیے خوشخبری ہے کہ کویت نے اگلے ماہ سے سرکاری اور نجی شعبوں میں پاکستان سمیت دیگر غیرملکی ملازمین کی بھرتی کے لیے ورک ویزا اور ٹرانسفر سسٹم کا اعلان کردیا ۔کویت کی پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے اعلان کے بعد جون 2024 سے غیرملکی ملازمین کے لیے ورک ویزا کی فراہمی اور ٹرانسفر کی منظوری شروع کردی جائے گی۔کویت میں بعض شعبوں خصوصاً تعمیراتی شعبے میں ورکرز کی کمی ہے ۔ ورکرز کی کمی کو پورا کرنے اور معاوضے کے باعث اخراجات کی زیادتی میں کمی لانے کے لیے کویت کی حکومت کویتی اداروں کو غیرملکی ورکرز کی بھرتیوں کی اجازت دی جارہی ہے۔

ملک کے مختلف شعبوں مثلاً صحت، تعلیم، غیرملکی سرمایہ کاری، سپورٹس کلبز، عوامی فلاح و بہود، زراعت، ماہی گیری، لائیواسٹاک، رئیل اسٹیٹ، صنعتی سہولیات اور چھوٹی صنعتوں کے علاوہ سرکاری کمپنیوں میں بھی غیرملکی ورکرز کو بھرتی کرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔غیرملکی وکرز کی خدمات حاصل کرنے کے نجی شعبے کے خواہشمند آجروں کی ضرورت کی مکمل جانچ کے بعد پی اے ایم ورک پرمٹ جاری کرے گا۔ آجروں سے ہر ورک پرمٹ کے لیے 150 کویتی دینار (تقریباً 490 ڈالر) بطور انتظامی فیس لی جائے گی۔ تاہم درج بالا شعبے ان شرائط پر عملدرآمد سے مستثنیٰ ہوں گے۔وہ پاکستانی جو باہر کام کرنے کے شوقین ہیں انہیں چاہیے کہ فوری بنیادوں پر کویت پبلک تھارٹی سے انٹرنیت کے ذریعے رابطہ کریں –

Related posts

احتجاجی کال ؛ملک میں 5 جولائی کو پٹرول پمپس بند ہونے کا خطرہ

تعمیراتی سیکٹر نے بھی حکومت کو ہڑتال کی دھمکی دیدی

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 5 جولائی سے ملک بند کرنے کی دھمکی