کویت میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک

کویت میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 41 افراد جان کی بازی ہارگئے ۔کویتی میڈیا کے مطابق جنوبی کویت کے شہر المنقف میں رہائشی عمارت میں آگ لگی۔ ۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ متاثرہ عمارت میں ایک ہی کمپنی کے 160 ملازمین رہائش پذیرتھے، جن میں سے متعدد کو بچا لیا گیا، جو ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔حکام نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاکتیں عمارت میں دھوئیں کے سبب دم گھٹنے سے ہوئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ کمپنیوں کو خبردار کرتے ہیں کہ بہت زیادہ ورکرز کو ایک جگہ نہ رکھا جائے آج کی زیادہ ہلاکتوں کی یہی وجہ بنی ۔تاہم کویتی حکام نے کمپنی کا نام، ہلاک ورکرز کی قومیت اور دیگر تفصیلات جاری نہیں کیں۔عمارت میں آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔دوسری جانب کویتی وزیرداخلہ نے عمارت کے مالک اور کمپنی کے مالک کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

Related posts

مسعود پزشکیان ایک کروڑ 70 لاکھ ووٹ حاصل کرکے ایران کے صدر بن گئے

سیاست دانوں کے جھوٹ بولنے پر پابندی ؛ رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ

کنزرویٹیو پارٹی کی سابق وزیراعظم لز ٹرس بھی الیکشن میں ہارگئیں