کون کون سے عوامل مسلم لیگ نون کی شکست کی وجہ بنے ؟

کل پنجاب کے 20 حلقوں میں ضؐنی انتخابات ہو ئے جس میں پی ٹی آئی نے مثالی کارکردگی دکھاتے ہوئے حیران کن کامیابی حاصل کی اور اس نے 15 نشستیں اپنے نام کیں جبکہ ایک سیٹ پی پی 7 پر اسے صرف 46 ووٹوں سے شکست ہوئی جس کو تحریک انصاف عدالت میں چیلنج کرے گی دوسری جنب حکومت کی ناکامی کے پیچھے درج ذیل عوامل نمایاں تھے

سب سے پہلے انھون نے ان ہی لوٹوں کو ٹکٹ دے دیے جو پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیت کر آئے تھے اس طرح پارٹی ورکرز کے ساتھ ساتھ نون لیگ کے ووٹرز نے انہیں دل سے قبول نہیں کا

حکومت نے فوری الیکشن میں جانے کی بجائے حکومت میں رہنے کا فیصلہ لے لیا اور آئی ایم ایف کے دباؤ پر بجلی پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیا حالانکہ وہ اس سے 3 ماہ قبل مہنگائی مارچ کے نعرے پر لانگ مارچ کرچکے تھے

لانگ مارچ میں لوگوں کی عدم شمولیت کے باوجود مسللم لیگ نون اسے کامیاب ترین قرار دیتی رہی

حکومت میں آتے ہی انھوں نے ساری توجہ اپنے کیسز ختم کرنے اور پی ٹی آئی کو نشان عبرت بنانے پر مرکوز کردی اور وہ کام نہیں کیے جس کی عوام توقع کررہے تھے

حکومت نے پی ٹی آئی لیڈران کے ساتھ ساتھ عوام اور صحافیوں کے ساتھ بھی سختی سے نبٹنے کا فیصلہ کای اور خان کے حقیقی آزادی کے نام سے آنے والے لانگ مارچ کو طاقت سے کچلنے کی پالیسی اپنائی جس سے عوام کا غم و غصہ کئی گنا بڑھ گیا جو الیکشن کے روز ووٹ کی صورت میں نکلا

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور