دنیا میں لوگوں کو مختلف چیزوں سے خوف ہوتا ہے جس کا وہ کبھی سامنا نہیں کرپاتے ،اندھیرے سے بہت لوگ ڈرتے ہیں بعض کو پانی اور دریا سے خوف آتا ہے کچھ اونچائی پر جانے سے ڈرتے ہیں ایسا ہی کچھ کولمبیا کی خاتون کے ساتھ تھا اسے جھولوں میں بیٹھ کر ڈر لگتا تھا جہاز میں سفر سے بھی خوف آتا تھا ،چناچہ اس نے اس خوف پر قابو پانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھا لیا ۔ میل آن لائن کے مطابق ڈینیئلا بیریوس دو بچوں کی ماں تھی۔ اسے ہوا میں اڑنے سے بہت ڈر لگتا تھا۔ اپنے اس ڈر کو ختم کرنے کے لیے اس نے پیراگلائیڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔ جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں اپنے اڑان بھرنے کے خوف پر قابو پانے والی 27سالہ لڑکی پیراگلائیڈر سے گر کر ہلاک ہو گئی
رپورٹ کے مطابق ڈینیئلا بیریوس اپنے پیراگلائیڈر کی سیٹ سے پھسل کر سینکڑوں فٹ کی بلندی سے نیچے موجود جنگل میں جا گری۔اس کی تلاش کے لیے ایک سرچ آپریشن شروع کیا گیا، جس میں کئی گھنٹے کے تگ و دو کے بعد جنگل سے اس کی لاش مل گئی۔ حادثے میں پیراگلائیڈر کا پائلٹ محفوظ رہا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔