کوریا میں 7 ماہ کے بچے کو کرونا ویکسین لگا دی گئی

دنیا میں پاکستانیوں کی نااہلیوں اور لاپروایوں کی خبریں اکثر میڈیا پر زیر بحث رہتی ہیں مگر کورین ڈاکٹرز نے تو پاکساتانیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں مقامی حکام نے بتایا ہے کہ ایک سات  ماہ کے شیر خوار بچے کو غلطی سے کوویڈ 19 کی ویکسین لگا دی گئی ۔ 

دارالحکومت سیول کے جنوب میں واقع سونگنام نامی شہر میں ایک ڈاکٹر نے غلطی سے بالغ افراد کو لگائی جانے والی کورونا ویکسین موڈرنا جو کہ بچے کی ماں کو لگائی جانی تھی غلطی سے  سات ماہ کے بچے کو لگا دی۔

 حکام کے مطابق بچے کی قریبی ہسپتال میں پانچ  دن تک انتہائی نگہداشت اور جانچ کی گئی لیکن کوئی مضر اثرات سامنے نہیں آئے۔ بچے کے والدین نے ڈاکٹرکے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے جس میں غلط انجیکشن لگانے کا معاوضہ طلب کیا گیا ہے

بچے نے ریسلر جان سینا جیسی برداشت کا مظاہرہ کیا اور بالکل فٹ فاٹ اور تندرست رہا

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی