کورونا وائرس سے بھی مہلک ‘ کریمین۔ کانگو ہیمرجک فیور’ وائرس روس میں پھیل گیا

دنیا ابھی کورونا وائرس کے خوف سے پوری طرح باہر نہیں آئی تھی کہ میڈیا نے ایک اور آفت کے دنیا کو گھیر لینے کی منحوس خبر سنادی -میڈیا ذرائع کے مطابق یہ وائرس کورونا وائرس کے کہیں زیادہ مہلک اور جان لیوا ہے -اس کا آغاز روس سے ہوگیا ہے اور کورونا وائرس سے بھی خطرناک وائرس روس میں پھیل گیا ہے ۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس وائرس کا نام ’کریمین۔ کانگو ہیمرجک فیور‘ ہے ، اس کی سب سے زیادہ خوفناک بات یہ ہے کہ اس وائرس کے شکار شخص کی آنکھوں سے خون بہنے لگتا ہے۔ یہ وائرس کورونا وائرس سے اس لحاظ سے زیادہ خطرناک ہے کہ اس میں شرح امواد 40فیصد ہے، جو کورونا وائرس کی نسبت کئی گنا زیادہ ہے۔
اس کے مغرب پر بھی شدید خطرات لاحق ہونے کے امکانات ہیں کیونکہ اس وائرس کا زیادہ پھیلاﺅ فرانس کی مشرقی سرحد کے قریب ہو رہا ہے، جو سپین کے ساتھ لگتی ہے۔ یہ وائرس سپین، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں پھیل سکتا ہے۔ یہ وائرس عام طور پر گرم علاقوں میں افریقہ، مشرق وسطیٰ اور ایشیاءمیں پایا جاتا ہے۔
فرانس کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ فرانس میں یہ وائرس بیرون ملک سے آیا۔ اب تک ایک بھی ایسا مریض سامنے نہیں آیا، جسے یہ وائرس مقامی طور پر لاحق ہوا ہو۔ رپورٹ کے مطابق 2016ءسے 2022ءکے دوران اس وائرس کے 7کیس سپین میں بھی سامنے آ چکے ہیں، جن میں سے تین کی موت ہو گئی تھی۔تاہم ابھی تک اس نے روس میں کتنے افراد کو متاثر کیا ہے اس بارے میں کوئی خبر نہیں آئی -لیکن اگر یہ وائرس پھیل گیا تو پھر دنیا میں ہر جگہ اسی وائرس کا تزکرہ ہی ہوگا –

Related posts

بہت جلد تھکن کمزوری اور نقاہت کی بنیادی وجہ اور اس کا علاج کیاہے؟

ہیٹ ویو اور شدید گرمی بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا سبب بن سکتا ہے

چینی سائنس دانوں نے شوگر کا علاج دریافت کرلیا