“کورولس عثمان” میں جیرکوتائی اور آئیگُل خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ “بوسے ارسلان” اور”جاگری سینسوئے” نے شادی کرلی

مشہور ترکی ڈرامے کورولس عثمان میں بادشاہ عثمان اور ملکہ حلیمہ خاتون کے بعد جس جوڑی کو پسند کیا گیاتھا وہ جیر کوتائی اور آئیگل خاتون تھے جو ڈرامے کے کردار کی عجیب وغریب حرکات کی وجہ سے دنیا بھر میں بہت مقبول ہوگئے تھے -اب ان عالمی شہرت یافتہ دو اداکاروں نے حقیقی زندگی میں بھی شادی کرلی۔

 

تفصیلات کے مطابق “کورولس عثمان” کے سپاہی جیرکوتائی اور آئیگُل خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ “بوسے ارسلان” اور”جاگری سینسوئے” نے سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ بوسے ارسلان نے سفید رنگ کا عروسی لباس جبکہ جاگری سینسوئے سیاہ رنگ کا سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے دونوں اپنی شادی کی تقریب میں انتہائی مسرور اور شاد نظر آرہے ہین -۔ اداکار جوڑی کورولس عثمان کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر اپنے کردار میں گم ہوکر ہی یہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے اور کچھ عرصہ قبل انہوں نے منگنی کرلی تھی۔”بوسے ارسلان” اور” سینسوئے” کی شادی میں کورولس عثمان کا کردار نبھانے والے اداکار براک سمیت قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ