پاکستان میں ایک بار پھر افغانستان سے دہشت گرد آکر حملے کررہے تھے جس پر پاک فوج اور حکومت کی جانب سے سخت ردعمل آیا اور افغانستان کی حکومت کو پیغام دیا گیا کہ ان دہشت گردوں کو خود روک لیں ورنہ ان کے خفیہ ٹھکاانوں پر پاکستان کاروائی کرے گا -جس اب افغانستان حکومت کی جانب سے مثبت جواب آیا ہے –
حالیہ دہشتگردی کے تناظر میں حکومت پاکستان کے شدید رد عمل کے بعد افغان سپریم لیڈر نے سخت احکامات جاری کردیے ۔افغانستان سے باہر جہاد پر افغان سپریم لیڈرشیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی جانب سے فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی افغان شہری جہاد اور عسکریت پسندی کیلئے افغانستان کی سرحد پار نہیں کرے گا۔
ہیبت اللہ اخونزادہ کا کہنا ہے کہ…
مزید پڑھیے: https://t.co/HCHdRdxfeu#News360 #BreakingNews #Afghan #SupremeLeader #fatwa #jihad #Afghanistan #عمران_صادق_اور_آمین_ثابت #عمران_خان_کو_رہا_کرو #CypherLeaked #قوم_کی_شَہ_رَگ_عمران_خان pic.twitter.com/1dDu0dSJtD
— News 360 (@officialnews360) August 10, 2023
شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کا کہنا ہے کہ جو لوگ عسکریت پسندی کیلئے پاکستان گئے اورمارے گئے تو ان کی موت کو ناپاک قرار دیا جائے گا، ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مزید افغانستان کی عبوری حکومت کا حصہ نہیں سمجھا جائے گا اور افغان حکومت کا کوئی عہدیدار ان کے جنازے میں شرکت نہیں کرے گا ۔اس فتوے کے بعد امید ہے کہ اب ان حملوں کی شدت میں کافی حد تک کمی آجائے گی البتہ پاکستان اور اسلام دشمن اپنی کاروائیاں جاری رکھیں گے اور فوج کے جواب کی بدولت واصل جہنم بھی ہوں گے –