کوئٹہ: گیس لیکیج کے دھماکے میں بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

کوئٹہ: کوئٹہ میں گیس کے اخراج کے باعث دھماکے کے بعد مکان کی چھت گرنے سے چار بچے اور دو خواتین جاں بحق ہو گئیں۔
کوئٹہ کے علاقے سرکی کلاں میں دھماکا ہوا۔

Image Source: Arab News PK

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے بعد مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور ایک بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جب کہ افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل حب چوکی میں گیس لیکیج کے دھماکے سے کم از کم دس افراد زخمی ہو گئے تھے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حب چوکی کے قریب واقع کمپنی کے اندر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو کراچی سول اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں 45 سالہ حسیل ولد میر بادشاہ، 30 سالہ تنویر، 40 سالہ ناصر، 40 سالہ محسن، 55 سالہ محمد اعظم، 27 سالہ ذوالفقار، 30 سالہ صداقت اور دیگر شامل ہیں۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی