پاکستانی باکسر باکسنگ میں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرتے رہے ہیں -ان میں حسین شاہ اور محمد وسیم پاکستان کو کئی مقابلوں میں میڈلز بھی دلواچکے ہیں -مگر مارشل آرٹ فائٹ میںپاکستان کی یہ پہلی بڑی کامیابی ہے – امریکہ میں ہونے والی اس پروفیشنل فائٹ میں شاہ زیب رند نے میدان مار لیا -امریکہ میں پرو فیشنل فائٹس جیتنے کے بعد کک باکسرشاہ زیب رند وطن واپس پہنچ گئے۔ ترجمان وزیراعلی بابریوسفزئی اورمحکمہ کھیل کے حکام نے استقبال کیا۔ اس موقع پر بابریوسفزئی نے کہا شاہ زیب رند نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا،شاہ زیب رند پاکستان اور بلوچستان کا فخرہیں،وزیر اعلی کی ہدایات پرشاہ زیب کیساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ کک باکسرشاہ زیب رند کاکہنا ہے کہ امریکہ کا ٹوراچھارہا،میرا اگلا ہدف ورلڈ ٹائٹل ہے،امید ہے حکومت مجھے سپورٹ کرے گی،بلوچستان کے نوجوانوں کوسپورٹ کرنا چاہتا ہوں۔
▪شاہ زیب رند نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ،بابر یوسفزئی
▪شاہ زیب نے ہیوی فائٹ جیتی ،بابر یوسفزئی
▪شاہ زیب رند پاکستان اور بلوچستان کا فخر ہیں ،بابر یوسفزئی
▪وزیر اعلی کی مکمل ہدایات ہیں کہ شاہ زیب رند کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے ،بابر یوسفزئی pic.twitter.com/5iL2RuNlCl— PTV Sports (@PTVSp0rts) June 4, 2023