کوئٹہ: بلوچستان میں بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 48 ہوگئی

کوئٹہ: بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

صوبے میں چند روز قبل ہونے والی بارش سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں مزید 16 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد گزشتہ تین دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد 48 ہو گئی۔

ڈپٹی کمشنر چمن حسن کا کہنا تھا کہ شدید بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ادھر قمرالدین کاریز میں سیلابی ریلے میں 2 افراد ڈوب گئے جبکہ جلالزئی میں سیلابی ریلے میں خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

Image Source: Daily Times

ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پھلال نے بتایا کہ جلالزئی میں سیلابی ریلے میں خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ دو افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ میں سیلابی ریلے میں ایک خاتون اور ایک بچے سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دریائے مند ریگ میں 3 بچے ڈوب گئے۔

ڈپٹی کمشنر سلطان بگٹی کا کہنا تھا کہ دشت تیرا مل میں کپڑے دھونے کے دوران بارش کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 2 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ بارشوں سے 200 سے زائد کچے مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا