کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور کی 26 طالبات کرونا کا شکار

لاہور کے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کی 26 طالبات میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ساتھ ساتھ شہر میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔یونیورسٹی حکام کے مطابق جن طالبات کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا وہ ہاسٹل میں رہ رہی تھیں اب انہیں الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔

ہاسٹل میں رہنے والے تمام سٹوڈنٹس کا ٹیسٹ لیا گیا ہے اور منفی نتائج آنے والوں کو الگ جگہ پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافے کا باعث بن رہی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق مجموعی مثبت تناسب 2.89 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1345 مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہیں۔


دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 633 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کراچی میں مثبتیت کی شرح 11.72 فیصد تک پہنچ گئی۔

کیسز میں اضافے کی وجہ سے، سندھ حکومت نے جمعہ کو 12 سال سے زیادہ عمر کے طلباء کے لیے کورونا وائرس کی ویکسینیشن کو لازمی قرار دے دیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے لیے بھی ویکسین لگوانا فرض ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ “تمام نجی طور پر زیر انتظام تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اسکولوں کے طلباء اور عملے کی 100 فیصد ویکسینیشن کو یقینی بنائیں ۔

اسکولوں اور کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طلباء سے ویکسی نیشن کارڈ کی کاپی جمع کریں۔

Related posts

بہت جلد تھکن کمزوری اور نقاہت کی بنیادی وجہ اور اس کا علاج کیاہے؟

ہیٹ ویو اور شدید گرمی بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا سبب بن سکتا ہے

چینی سائنس دانوں نے شوگر کا علاج دریافت کرلیا