کنگنا رناوت کی درخواست مسترد

جاوید اختر نے 2020 میں کنگنا رناوت کے خلاف شکایت درج کرواتے ہوئےکہا تھا کہ اداکارہ نے ٹیلی ویژن پر ان کے خلاف ہتک آمیز بیانات دیے جو کہ عام لوگوں کی نظر میں انہیں (جاوید اختر) بدنام کرنے کی واضح مہم ہے۔

اس کیس میں اندھیری کی ایک عدالت نے مارچ میں کنگنا کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے ، اداکارہ کے عدالت میں پیش ہونے پر ان کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی تھی۔

Image Source: ETV Bharat

جاوید نے گزشتہ سال نومبر میں کنگنا کے خلاف شکایت درج کرواتے ہوئے کہا تھا کہ اداکارہ کے جھوٹے بیانات نے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

واضح رہے کہ جاوید اختر نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ری پبلک ٹی وی پر دئیے گئے بیانوں کو لے کر کنگنا کے خلاف مجرمانہ ہتک عزت کی شکایت درج کرائی تھی۔ فروری 2021 میں ممبئی کے اندھیری میٹروپولیٹین مجسٹریٹ نے سی آر پی سی کی دفعہ 204 کے تحت معاملہ کی سماعت شروع کی تھی اور رناوت کو عدالت میں طلب کیا تھا۔ رناوت نے حال ہی میں سی آر پی سی کی دفعہ 202 کے تحت جاری مجسٹریٹ کے جانچ حکم کی تنقید کرتے ہوئے ممبئی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا اور ساری کارروائی رد کرنے کی درخواست کی تھی۔

کنگنا نے جاوید پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نےاداکارہ کو ہریتک روشن کے ساتھ تعلقات کو ظاہر نہ کرنے کی دھمکی دی تھی اور سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ‘ بالی ووڈ میں موجود گروہ’ کا ذکر کرتے ہوئے جاوید اختر کے نام کا ذکر کیا تھا۔

ادکارہ نے ویڈیو پیغام میں بھی کہا تھا کہ بالی وڈ کے پروڈکشن ہاؤسز، فلمسازوں اور بڑے اداکاروں نے ایسے حالات پیدا کیے کہ سشانت خودکشی پر مجبورہوگیا۔ ماضی میں وہ بھی ایسے حالات سے گزر چکی ہیں۔ کنگنا کے مطابق معروف فلمساز و شاعر جاوید اختر نے ماضی میں انہیں گھر پر بلاکر فلمساز راکیش روشن اور انکے بیٹے ہریتک روشن سے معافی مانگنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ‘ جاوید اختر نے دھمکی دی تھی کہ اگر معافی نہیں مانگی تو وہ خاندان مجھے جیل بھجوا دے گا یا پھر ایسے حالات پیدا کردیے جائیں گے کہ میرے پاس خودکشی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا ‘۔

اس سے قبل ماضی میں رومانوی تعلقات رکھنے والے کنگنا اور ہریتک کے درمیان 2017 میں شدید اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے