بھارت میں کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی پولیس اہل کار پہلے تو نوکری سے معطل کیے جانے پر مشکل میں پڑیں مگر ان وہ بھارت کی پہچان بنتی جارہی ہین کسان ان کے لیے احتجاج کا سوچ رہے ہیں اور شوبزنس والے ان کے لیے بہتر روزگار کا پلان بنانے لگے ہیں -جلد ہی وہ کسانوں کی بڑی لیڈر بن کر سامنے آئیں گی اور جلسوں سے خطاب بھی کرین گی
بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت کو چندی گڑھ ائرپورٹ پر خاتون افسر نے ’کسانوں کی بے عزتی‘ پر تھپڑ مارا گیا تھا۔ وشال ددلانی نے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ تشدد کو سپورٹ نہیں کرتے لیکن وہ خاتون افسر کے غصے کو سمجھ سکتے ہیں۔ اگر خاتون افسر کو نوکری سے محروم کیا گیا تووہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ خاتون افسر کیلئے ایک جاب تیار ہو۔
واضح رہے کہ کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے پر سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس نے خاتون اہلکار کلوندر کور کو معطل کردیا تھا ۔مگر وہ غریب طبقے کے لیے اوتار کا روپ اختیار کرنے لگی ہیں –