کنول شو ذب کے علاوہ تحریک انصاف کے سرکردہ رہنما پاکستان چھوڑ کر لندن اور دبئی منتقل ہوچکے ہیں؛ بڑا انکشاف

خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراطلاعات نے ایک حیران کردینے اور چونکا دینے والے واقعے کا انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے سرکردہ رہنما لندن اور دبئی منتقل ہوچکے ہیں۔ لیکن وہ کیسے اچانک پاکستان سے نکل گئے اس بات کی تفتیش کی جانی چاہیے –
اسی حوالے سے نگراں وزیراطلاعات کے پی کے کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نو مئی کو جو واقعات ہوئے وہ اب دوبارہ کسی صورت بھی نہیں ہونے دیے جائیں گے، 9 ااور10 مئی کے واقعات میں ملوث 2728 افراد کو اب تک گرفتار کیا جاچکا ہے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدم گرفتاری پرتشویش ہے ، اس بارے میں خدشہ ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما لندن و دبئی فرار ہوگئے ہیں،جن شرپسندوں نے عسکری، سرکاری اور عوامی املاک پر حملے کیے انہیں کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا اور قانون کے کٹہرے میں لائیں گے جبکہ حکومت نے ملٹری کورٹس کو کیس ریفر کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا ہے کہ ملٹری تنصیبات پرحملوں کے کیس ان ملٹری عدالتوں کوبھیجے جائیں گے۔

نگران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تحریک ا نصاف کے ہر ایک وزیر اور مشیر نے عوام کا ذہن گندہ کرنے میں حصہ ڈالاہے, انھوں نے اپنی جماعت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرانے پاکستان والے سب کی عزت کرتے ہیں، یہ لوگ صوبہ کو آگ لگاکرچلے گئے ہیں ان کے ذہنی معائنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی خواتین ونگ کی صدر اور رہنما کنول شوذب کے بھی ملک سے باہر چلے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ خیال ہے کہ کنول شوذب پاکستان سے اسکاٹ لینڈ چلی گئی ہیں، کنول شوزب نو فلائی لسٹ بننے سے قبل ہی بیرون ملک چلی گئی تھیں۔ تاہم ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ ان افراد کے بیرون ملک جانے کی یہ خبر درست بھی ہے یا نہیں یا پھر انہیں کسی انڈر ٹیکنگ کے بعد ملک چھوڑ کر باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی