کندھ کوٹ میں عدالت کی سرکاری اہلکاروں کیلئے انوکھی سزا

پاکستان کے شہر کشمور میں عدالت کے فاضل جج نے سرکاری اہلکاروں کو کام سے غفلت برتنے ،غریب کا مالی نقصان کرنے اور اور بے زبان جانوروں کی زندگیاں چھیننے پر تاریخی فیصلہ سنادیا جس کے مطابق اہلکاروں کو 2سال تک پانچ وقت نماز پڑھنے، 40 درخت لگانے، ہر جمعہ کو دو مساجد کی صفائی اور ہر ماہ 10 حدیثیں یاد کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ پولیس واپڈا کے اہلکاروں کی سزا پر عملدرآمد کی رپورٹ ہر مہینے عدالت میں پیش کرے گی۔

IMAGE SOURCE Hamari Web

خیال رہے کہ کندھ کوٹ میں تین ماہ قبل بجلی کے تار گرنے سے شہری کی تین بھینسیں ہلاک ہوگئی تھیں جس پر شہری نے سیپکو اہلکاروں کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

اس سزا دینے کا مقصد نظاہر یہی یہی نظر آرہا ہے کہ اگر اہلکار اپنے رب کی عبادت سے غافل نہیں ہوںگے تو وہ اپنی ڈیوٹی صحیح طرح انجام دیں گے

تاروں کی طرف بھی توجہ رکھیں گے کہ ٹوٹی تاریں کتنی نقصان دہ ہوسکتی ہیں اور حدیث پاک کا اثر بھی ان میں کردار کی اصلاح اور انسانیت سے ہمدردی کا جزبہ بیدار کرے گا

Related posts

عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں

فیصل واڈا اور مصطفیٰ کمال کے ساتھ پریس کانفرنس دکھانے والے چینلز بھی پھنس گئے

ملک ایجنسیوں کی مرضی پر چلے گا یا قانون کے مطابق ؛عدالت برہم