کمسن لڑکوں نے ٹک ٹاک کے شوق میں ایک بےگناہ کی جان لے لی

ملیر کے ایس ایس پی عرفان بہادر نے بتایا کہ تین لڑکے، جن کی عمریں 14 اور 15 سال کے درمیان تھیں، ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے جب ان میں سے ایک نے فائرنگ کر دی۔ متاثرہ شخص قمر رضا کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسا۔

اس دن بعد میں رضا کے اہل خانہ نے علاقے کے پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی۔جمعرات کو پولیس نے جائے وقوعہ سے حاصل سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس افسر نے کہا، لڑکوں نے کہا کہ ان کا دوست اسماعیل اپنے گھر سے ٹک ٹاک کی ویڈیوز بنانے کے لیے بندوق لے کر آیا، ۔ایپلی کیشن کے لیے ویڈیوز بنانے کے بعد، وہ گھر واپس جا رہے تھے کہ اچانک اسماعیل نے بندوق نکالی اور رضا پر سنسنی پھیلانے کے لیے فائرنگ کر دی۔

افسر نے مزید کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ مشتبہ اور متاثرہ کسی بھی طرح سے جڑے ہوئے نہیں تھے۔اسماعیل اس وقت فرار ہے۔ اس کی جلد از جلد گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب قتل کا اسلحہ اور موٹر سائیکل قبضے میں لے کر فرانزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی