کمر کی تکلیف کے باعث محمد رضوان آج کے میچ سے آؤٹ ہوگئے

انگلینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں 315 رنز بنانے والے محمد رضوان آج کا میچ نہیں کھیل سکیں گے ڈاکٹر نے انہیں آج آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پانچویں میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر محمد رضوان کو کمر میں گیند لگی تھی -جس کی تکلیف کے سبب میچ کے دوران محمد حارث نے ان کی جگہ وکٹ کیپنگ کے فرائض سر انجام دیے تھے

 

ڈاکٹرز نے محمد رضوان کو مزید آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ آج کے میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔ ان کی جگہ متبادل وکٹ کیپر  محمد حارث کو کھلایا جائے گا۔ وہ اس میچ کے ذریعے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کریں گے۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی