کمانڈر نیشنل گارڈ آف بحرین کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

کمانڈر نیشنل گارڈ آف بحرین نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے بدھ کو راولپنڈی میں جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں افواج کے درمیان پیشہ وارانہ تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Image Source: Alamy

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

دونوں اطراف نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششوں سمیت دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار اور کامیاب بارڈر مینجمنٹ کو بھی سراہا۔

Related posts

وطن دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں کیپٹن اسامہ شہید ؛2 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کا 25واں یومِ شہادت

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیےپنجاب میں فوج طلب