کل ملک بھرمیں اتنی لوڈشیڈنگ کیوں ہوئی؟ خرم دستگیر نے بتا دیا

وزیر توانائی خرم دستگیر  نے پاکستانی عوام کے سامنے تسلیم کیا کہ آج توقع سے زیادہ لوڈ شیڈنگ ہوئی۔ انہوں نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ حویلی بہادر شاہ پلانٹ کی مرمت کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا،تاہم انھوں نے یہ اچھی خبر سنادی کہ ایندھن کی کمی پوری کرلی گئی ہے اس لیے اب لوڈشیڈنگ میں کافی کمی آجائے گی ۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ  آج کی لوڈشیڈنگ کی وجہ حویلی بہادرشاہ پلانٹ کی مرمت تھی جس کی وجہ سے  بجلی کی پیداوارمیں وقتی تعطل پیدا ہوا ، ان کا کہنا تھا کہ  چندروزمیں حویلی بہادرشاہ پلانٹ بحال ہوجائےگا، ۔

خرم دستگیر نے کہا کہ کوئلے کی قیمت میں تقریباً 300فیصد اضافہ ہوا – انھوں نے سابقہ حکومت پر الزام لگایا کہ عمران خان کی حکومت نے کوئلےکا انتظام نہیں کیا تھا لیکن اب   ملک میں ایندھن کی کمی کابحران حل کرلیا  گیا ہے۔ وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے   ایل این جی کے چار جہازوں کا انتظام کرلیاہے جب کہ   فرنس آئل کے مزید  پانچ  جہازوں کا بھی بندوبست کرلیا  گیا ہے۔

Related posts

پنجاب حکومت کا 10 جولائی سے الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کا اعلان

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 419 میگاواٹ تک پہنچ گیا

چاند اور موم بتی کی روشنی سے چلنے والی ‘ان ڈورسولر شیٹ “ایجاد