اس وقت تو پورا پاکستان تندور کا منظر پیش کررہا ہے -سڑک پر بائیک چلانا بھی عزاب سے کم نہیں ،سینکڑوں لوگ لو لگنے یا ہیٹ سٹروک اور ڈی ہائیڈریشن کے سبب ہسپتالوں میں داخل ہوگئے ہیں -مگر آج محکمہ موسمیات نے پاکستان کے بعض شہروں میں بارش کی پیشن گوئی کردی ہے
محکمہ موسمیات نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ 28 مئی تا یکم جون تک مری ، گلیات اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 28 مئی سے یکم جون تک چند بالائی علاقوں میں بارش ہوگی،بارش کے باعث شدید گرمی کی لہرمیں کمی کا امکان ہے،27 سے29 مئی تک بلوچستان کے علاقے ژوب،بارکھان میں بارش ہو سکتی ہے جبکہ 28 مئی تا یکم جون چترال،دیر،پشاورسمیت دیگراضلاع میں بارش کا امکان ہے، مری،گلیات،راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں بارش بھی بارش ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ کراچی،ٹھٹھہ،بدین،حیدر آباد میں جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے۔مگر پنجاب میں ابھی پنجابیوں کو مزید کئی روز تک سورج کے سخت رویے کو برداشت کرنا پڑے گا –