کل تک تمام معاملات حکومت کے کنٹرول میں ہوں گے :فواد چوہدری کا دعویٰ

وفاقی وزیر اطلاعات نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ عمران خان کے جلسوں نے سیاست کا رنگ بدل دیا ہے لوگوں میں جوش و جزبے نے ماحول ہی بدل کر رکھ دیا ہے امید ہے کہ کل تک ہمارے منحرف ارکان پی ٹی آئی میں واپسی کا اعلان کردیں گے اور کل کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑاجلسہ ہوگا

گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی کے ہمراہ، وزیر اطلاعات کے ریمارکس اسلام آباد میں میڈیا سے خطاب کے دوران سامنے آئے ۔ایک ایم این اےاحمد حسن نے جواب دیا اور کہا کہ اس نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کی اور وہ اب بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہیں اور تحریک عدم اعتماد میں عمران کا ساتھ دیں گے ۔ ایک اور ایم این اے کا جواب جلد متوقع ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ اسد عمر ان خان سے ملاقات کر رہے ہیں۔

حکومتی اتحادیوں کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ کل مسلم لیگ (ق) سے بات چیت ہوئی اور یہ سلسلہ آج رات تک جاری رہے گاان کو اس بات کا یقین ہے کہ اتحادی بھی حکومت کے ساتھ ہی کھڑے ہوں گے ۔وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر فواد نے کہا کہ لوگ اپوزیشن کے موقف سے متفق نہیں ہوں گے۔

کل تاریخی جلسے میں عوام ہارس ٹریڈنگ کے کرپٹ طریقوں کی دھجیاں اڑائیں گے۔ ذوالفقار علی بھٹو کے بعد یہ پہلی بار ہوا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد ہے، معیشت کا پہیہ درست سمت میں گھوم رہا ہے۔ عوام اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وزیراعظم عمران خان نے جو کچھ حاصل کیا ہے اس کے خلاف سازش ناکام ہو جائے گی۔انہوں نے کل کے جلسے میں آنے والے لوگوں پر بھی زور دیا کہ وہ نظم و ضبط برقرار رکھیں اور سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے فراہم کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی