کلکتہ کی فلم شوٹنگ راس نہ آئی ؛بھارتی اداکارہ سوچندرا داس گپتا گھر واپسی پر ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہارگئیں

انسان کی زندگی کا کس وقت اور کس طرح خاتمہ ہوجائے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا -ایسا ہی کچھ بھارت کی ایک ادکارہ کے ساتھ ہوا -بنگالی اداکارہ سوچندرا داس گپتا سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔ اداکارہ سوچندرا داس گپتا ہفتے کو کولکتہ میں ایک شوٹنگ مکمل کرکے آن لائن سروس سے بک کئے گئے بائیک رائیڈر کے ساتھ اپنے والد کے گھر واپس جارہی تھیں کہ راستے میں بائیک کو حادثہ پیش آیا۔

 

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بائیک کے سامنے سے ایک سائیکل آئی تو ڈرائیور نے اچانک بریک لگانے کی کوشش کی تو اس دوران موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھیں اداکارہ سوچندرا داس گپتا سڑک پر گرگئیں اور پیچھے سے آنے والے ٹرک کی زد میں آگئیں اور جان کی بازی ہار گئیں –

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی