ہم مسلمان مغرب کی جانب رخ کرکے نماز ادا کرتے ہیں – اس کا انحصار سورج پر ہوتا ہے کیونکہ سورج مسلسل اپنی سمت بدلتا رہتا ہے اس لیے یہ معلوم کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ کعبے کی اصل سمت کیا ہے — سال میں 2 بار ایسا ہوتا ہے جب سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر آجاتا ہے -عام طور سے یہ سورج ایک روز ہی خانہ کعبہ کے بالکل اوپر سے گزرتا ہے جس کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان اپنے گھروں یا دیگر مقامات پر کعبے کے رخ کا تعین کرلیتے ہیں مگر اس سال رب کریم کی عنایت سے یہ سورج 3 روز تک خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا – سعودی میڈیا ذدائع کے مطابق سورج ہفتے سے پیر تک ظہر کے وقت خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا جس دوران قبلہ سمت کا تعین کیا جاسکے گا۔
سعودی ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق کے مطابق 15، 16 اور 17 جولائی یعنی ہفتہ ، اتوار اور پیر کو مکہ مکرمہ میں ظہر کی اذان کے وقت 12 بجکر 22 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا۔یہ اسلامی مہینے ذی الحج کی 27، 28 اور 29 تاریخ ہو گی۔ماہر فلکیات کا مزید کہنا ہے کہ قبلے کا رخ دن کے وقت سورج اور رات کے وقت ستاروں کے ذریعے متعین کیا جاتا ہے۔