نون لیگ بہت سے تجزیہ کاروں کے مشوروں کے باوجود اپنے ماضی کی طرز سیاست سے نکل نہیں پارہی اس وقت لوگ نمود ونمائش کی نیکی کو پسند نہیں کررہے اور جب بھی کوئی اس طرح کا کام کرتا ہے تو سوشل میڈیا پر اس کی ٹرولنگ شروع ہوجاتی ہے اور پھر یہ معاملہ عدالت تک بھی پہنچ جاتا ہے -مریم نواز نے کسانوں کے لیے کسان کارڈ کا اجرا کیا تو اس پر بھی نواز شریف کی تصویر لگوا دی جس پر پھر شدید ری ایکشن ایا اور کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی کسان کارڈپر تصویر کو شہری مشکور حسین نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے نواز شریف کسان کارڈ کا آغاز کیا گیا ہے۔ کارڈ کے ذریعے قومی خزانے سے نواز شریف کی ذاتی تشہیر کی جا رہی ہے۔ قومی خزانے کو کسی بھی صورت ذاتی تشہیر کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو نواز شریف کی تشہیر کے لئے قومی خزانے کا استعمال کرنے سے روکنے کا حکم جاری کیا جائے۔ کسان کارڈ کے ذریعے نواز شریف کی تشہیر پر خرچ ہونے والا پیسہ نواز شریف سے ریکور کیا جائے- نواز شریف کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی بیٹی کو سمجھائیں کہ اس طرح کے عمل سے فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوگا کیونکہ اگر عدالت ان کی تسویر ہٹانے کا حکم جاری کردیتی ہے تو یہ پوری پارٹی کے لیے بے عزتی کی بات ہوگی –
کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر کا معاملہ بھی عدالت پہنچ گیا
16
previous post