کرکٹر پرتھوی شا پر اداکارہ سپنا گل سے چھیڑ خانی کا مقدمہ درج

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کرنے والے ’پرتھوی شا‘ جو خواتین میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں اس بار غلط جگہ پنگا لے بیٹھے اور اس اداکارہ کے ساتھ چھیڑ خوانی کربیٹھے جو ان کو پسند نہیں کرتی تھی اور ان کے ماضی سے بھی واقف تھی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے کرکٹر اور انکے دوست آشیش یادو کے خلاف چھیڑ چھاڑ کے الزام میں دفعہ 354، 324 اور 509 کے تحت شکایت درج کرائی ہے۔ممبئی کی مقامی عدالت نے دہلی کیپیٹلز کھلاڑی پرتھوی شا کو بھوجپوری اداکارہ سپنا گل سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے معاملے پر پولیس کو 19 جون تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس سے پہلے بھی رنگین مزاج پرتھوی شا گزشتہ برس ممبئی کے علاقے اندھیری کے ایک پب میں اس وقت مشکل میں پڑ گئے تھے جب ایک اداکارہ نے ان پر حملے کی کوشش کی تھی ، تاہم اس وقت پولیس نے بھارتی کرکٹر پرتھوی شا پر حملہ کرنے کے الزام میں بھوجپوری اداکارہ سپنا گِل کو گرفتار کرلیا تھا۔قبل ازیں پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں بھارتی کرکٹر پرتھوی شا بےقصور قرار پائے تھے۔سپنا گل اور ان کے دوست شوبیت ٹھاکر کی ایک ویڈیو گزشتہ سال سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ ممبئی کرکٹر کی گاڑی پر بیس بال کے بلے سے حملہ کرتے ہوئے نظر آ رہی تھیں۔دوسری جانب اداکارہ نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ پرتھوی شاہ نے انہیں مارا جبکہ معافی مانگتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ پولیس میں شکایت مت کرنا اور پھر معافی مانگ کر وہاں سے چلے گئے۔

سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں سپنا گل کا کہنا تھا کہ مجھے پرتھوی شا نے بازو اور سینے پر مارا تھا ، پرتھوی اپنے سات آٹھ دوستوں کے ساتھ تھے جبکہ ہم صرف دو تھے۔پرتھوی کے ساتھ سیلفی بنوا نے کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ پرتھوی شا کو نہیں جانتی نہ انہوں نے کبھی انہیں دیکھا تھا اور انہوں نے سیلفی لینے کا نہیں کہا تھا۔ پرتھوی شا اس وقت بھارت میں کھیلے جارہے آئی پی ایل میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کررہے ہیں، لیکن انہیں صرف 2 میچز میں ہی چانس دیا گیا –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم