کرکٹر عبد الرحمٰن کوجوہر ٹاؤن لاہور میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا

لاہور میں ڈاکووں نے بے شرمی اور بے حیائی کی انتہا کردی اور پاکستان قومی ٹیم کے کھلاڑی اور سابق ٹیسٹ کرکٹر کو بھی نہ بخشا -قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد الرحمٰن کو لاہور میں ان کے گھر کے سامنے ہی ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے عبد الرحمٰن کی گاڑی کو گھر واپس آتے ہوئے گھیر لیا، سابق کرکٹر کے ساتھ ان کی بیگم اور 8 ماہ کی بیٹی بھی موجود تھی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر کے مطابق ڈاکوؤں نے موبائل نہیں چھینا بلکہ بٹوہ لیا اور جیولری لے کر فرار ہو گئے، واقعہ کی ایف آئی آر تھانہ نواب ٹاؤن میں کروا دی ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ قومی ہیرو کے ملزم جلد گرفتار بھی کرلیے جائیں گے اور ان کی لوٹی ہوئی اشیاء بھی پولیس ان کو واپس لوٹانے میں تاخیر نہیں کرے گی کیونکہ اگر ایسا ہ ہوا تو پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوگی –

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی