کرکٹر عابد علی کا آپریشن کے بعد ویڈیو پیغام :دعاؤں کی اپیل

پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے کراچی کے ایک اسپتال میں دل کے آپریشن کے بعد اپنے مداحوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل کو بلے باز کے دل کی بیماری کے علاج کے بعد بیان شیئر کیا۔

عابد علی نے اپنی ویڈیو ریکارڈنگ کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ کا شکر گزار ہوں کیونکہ میری حالت ٹھیک ہے۔ “میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ میرے لیے دعا کریں کیونکہ میرا کل ایک بار پھر ٹیسٹ لیے جائیں گے ۔ اس لیے میں اپنے تمام اہل خانہ، مداحوں اور اپنے تمام خیر خواہوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ میرے لیے دعا کریں۔”
تفصیلات کے مطابق عابد کی بلاک شدہ کورونری شریان میں انجیو پلاسٹی سرجری میں سٹینٹ لگایا گیا ہے جو کہ بند کورونری شریانوں کو کھولنے کا طریقہ ہے۔ طبی عمل کے بعد کرکٹر کو ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر نگرانی رکھا جائے گا۔

منگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا تھا کہ عابد علی کو قائداعظم ٹرافی کے میچ کے دوران سینے میں درد کی شکایت کے بعد ایکیوٹ کورونری سنڈروم کی تشخیص ہوئی تھی۔

پی سی بی نے کہا تھا کہ خیبرپختونخوا اور عابد کی ٹیم سینٹرل پنجاب کے درمیان میچ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس، کراچی میں کھیلا جا رہا تھا، جب کھلاڑی کو درد محسوس ہوا اور اسے علاج کے لیے “کارڈیک ہسپتال” لے جایا گیا، پی سی بی نے کہا تھا۔عابد نے سنٹرل پنجاب کی دوسری اننگز میں 61 رنز پر کھیل رہے تھے جب انہیں سینے میں تکلیف محسوس ہوئی ۔

پی سی بی نے کہا تھا کہ عابد علی ایک کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ کی نگرانی میں ہے جو مزید علاج کے حوالے سے پی سی بی کی میڈیکل ٹیم سے رابطہ میں ہے ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ “وہ فی الحال مستحکم ہیں۔ پی سی بی نے میڈیا اور شائقین سے درخواست کی تھی کہ اس وقت ان کی اور فیملی کی پرائیویسی کا احترام کریں ۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی