کرکٹر حارث وررف نے کیچ چھوڑنے پر کامران غلام کو تھپڑ دے مارا

پیر کو قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے حضرت اللہ زازئی کا کیچ چھوڑنے پر حارث رؤف نے میدان میں کامران غلام کو تھپڑ رسید کرنے کے بعد شائقین کرکٹ نے ان حارث روؤف کو تنقید ک نشانہ بنایا ۔میچ کے دوران حارث رؤف کی گیند پر کامران غلام نےحضرت اللہ زازئی کا کیچ ڈراپ کر دیا ۔

اسی اوور کی پانچویں گیند پر رؤف نے محمد حارث کی وکٹ حاصل کی – جب ٹیم کیچ کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئی تو حارث رؤف نے کامران غلام کو تھپڑ دے مارا، جس پر ٹیم کے کھلاڑی بھی حیران اور پریشان دکھائی دیے بعد ازاں 17ویں اوور میں کامران غلام زلمی کے کپتان وہاب ریاض کو رن آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ اتنے میں رؤف نے آکر اسے گلے لگا لیا۔تاہم اس کے باوجود ٹویٹر پر صارفین نے حارث رؤف کے رویے پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

Default image

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے