کرپشن عمران خان نے کی اور بدنام ہم ہوئے : نواز شریف برس پڑے

میاں محمد نواز شریف نے خاموشی توڑ دی وہ کافی عرصہ سے کسی بھی قسم کے بیانات سے گریز کررہے تھے مگر اب ان کی پاکستان واپسی کی باتیں ہورہی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ اسمبلیاں ٹوٹنے کی شکل میں نوازشریف ہی اپنی پارٹی کی انتخابی مہم چلائیں گے -دوسری جانب سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف نے لندن سے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کی ایما پر شہزاد اکبر نے شہبا زشریف پر جھوٹے الزامات لگائے ، اس الزام پر برطانیہ کے سب سے بڑے اخبار ڈیلی میل نے عدم ثبوت پر معافی مانگ لی ہے ، منی لانڈرنگ ، کرپشن ، کمیشن ، کک بیکس کے شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے گئے ، فنڈز اور آفس کے غلط استعمال کے جھوٹے الزامات شہباز شریف پر لگائے گئے

 

، نیشنل کرائم ایجنسی نے الزامات کی تحقیقات کر کے شہباز شریف کو کلین چٹ دی میاں نواز شریف کا کہنا تھا ک انگلینڈ میں نہ تو ن لیگ کی حکومت ہے اور نہ ہی تحریک انصاف کی ، برطانیہ آزاد جمہوری ملک ہے ، عوام کی حکمرانی ہے ، کسی کی معصومیت اور بے گناہی کا اس سے بڑا اور کیا ثبوت ہو ؟ ڈیلی میل کی معافی کے بعد عمران خان ، ان کی پارٹی ، شہزاد اکبر کو اپنا سر شرم سے جھکا لینا چاہیے دی ہے

 

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے الزام لگایا کہ نیازی سر سے پاﺅں تک کرپشن میں ملوث ہے ، وہ ان پر الزامات لگا رہاہے جنہیں برطانیہ کی عدالتوں سے بے گناہی کے ثبوت ملے ہیں ، پاکستانی قوم کو ان سب چیزوں کو غور سے سمجھنا چاہیے ، ہم پر تو مفت میں ہی کیس بنتے رہے ، مفت میں جلا وطن کیا گیا ، مجھ پر تو ہائی جیکنگ کا کیس بھی بنایا گیا ، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے نا اہل کیا گیا ۔جبکہ عمران خان نے 50 ارب کی کرپشن کی اس پر کوئی کیوں بات نہیں کرتا –

 

سربراہ مسلم لیگ نون لیگ کا کہناتھا کہ ہم وہ ہیں جنہوں نے پاکستان کی معیشت کو ترقی دی ، جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ، ہماری خدمات قوم کے سامنے ہیں ، اب بھی کوئی نہ سمجھے تو پھر کیسے سمجھایا جائے ، کوئی ایک منصوبے کانام بتائیں جس کی بنیاد عمرا ن خان نے رکھی اور پورا کیا ہےاس نے ایک پراجیکٹ پشاور میں شروع کیا اور وہ بھی پورا نہ کرسکا الٹا اپنے اوپر کیس بنوابیٹھا -ان کاکہنا تھا کہ بلین ٹری منصوبہ سب بدعنوانیوں کی ماں ہے صرف اس منصوبے سے 50 ارب روپے بنائے گئے اور بدنام ہم ہیں –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی