کروڑوں مالیت کا ڈیڑھ کلو سونا دبئی سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کسٹم حکام کو آج ایک بہت بڑی کامیابی اس وقت ملی جب کسٹم حکام نے دبئی جانے والے مسافر سے کروڑوں مالیت کا ڈیڑھ کلو سونا برآمد کر لیا۔ملزم کو گرفتار کرلیا گیا –

 

ملزم نے انتہائی خفیہ طریقے سے سونا اپنے دستی بیگ میں چھپا رکھا تھا، پاکستانی نژاد امریکی شہری دبئی جانے والی پرواز میں سوار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ کسٹم حکام نے شک پڑنے پر ملزم کے سامان کی تلاشی لی۔

اڑھائی کروڑ روپے مالیت کا سونا ملنے پر ملزم ملکیت سے متعلق کوئی قانونی دستاویز فراہم نہیں کر سکا جس پر حکام نے سونا قبضے میں لے لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی