کرونا کے سبب پاک آسٹریلیا سیریز منسوخ ہونے کا امکان

کرکٹ آسٹریلیا نے پیر کو کہا کہ پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے سے قبل آسٹریلین اسپنر ایشٹن اگر کا کا ٹیسٹ مثبت آیا، جس سے وہ سیریز سے باہر ہوگئے ۔

پاکستان (آج) منگل کو یہاں قذافی اسٹیڈیم میں تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں (ون ڈے) کے پہلے میچ میں انجری کا شکار آسٹریلوی ٹیم کے خلاف مضبوط فیورٹ کے طور پر آغاز کرے گا۔ان کی جگہ متبادل کھلاڑی رینشا پاکستان میں آسٹریلیا کے محدود اوور اسکواڈ میں شامل ہو گئے۔
مچ مارش کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دیگر تمام کھلاڑیوں اور عملے کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ تاہم، آسٹریلوی ٹیم کے فزیو تھراپسٹ برینڈن ولسن نے کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا ۔

ایک اور کھلاڑی کے ٹیم سے باہر ہونے کے سبب قذافی اسٹیڈیم میں آج سے شروع ہونے والے پہلے ون ڈے میں صرف 13 آسٹریلین کھلاڑی حصہ لینے کے لیے فٹ ہیں۔مہمان ٹیم کو کو اب اپنے ٹورنگ اسکواڈ سے متبادل کا انتخاب کرنا ہو گا جس کے خلاف فارم میں موجود پاکستان ہوم گراؤنڈ میں سازگار حالات میں کھیل رہا ہے -اگلے دو ون ڈے جمعرات اور ہفتہ کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی