کرونا کے سبب راولپنڈی کے 3 کالج اور 6 سکول سیل

کرونا کے وار جاری ہیں اور اب بیماری کے طوفان کا رخ کراچی کے ساتھ ساتھ پشاور اور راولپنڈی کی طرف بھی ہوگیا ہے – تازہ ترین خبر یہ ہے کہ کورونا کیسز کے  پھیلاؤ کے پیش نظر راولپنڈی میں چھ سکولوں اور تین کالجز کو سیل کردیا گیا۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق 3 فروری تک سربمہر کیئے جانے والے سکولوں میں گورنمنٹ کمپری ہینسیو گرلز ہائر سیکنڈری سکول ڈھوک کشمیریاں، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر ون جھنگی محلہ، گورنمنٹ ہائی سکول رتہ امرال، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر ون باغ سرداراں، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کری ڈورال گوجر خان اور بیکن ہاوس اسکول سسٹم ٹیپو روڈ شامل ہیں

پاکستان کی وزیر صحت یاسمین راشد ایک بار پھر کرونا کے مرض کا شکا ر ہوگئیں انہیں ایک ماہ میں دوسری بار کرنا کی شکایت ہوئی ہے

سکولوں کے ساتھ کالجز کو بھی کرونا نے نہیں بخشا کالجز میں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ڈھوک رتہ، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین ڈھوک سیداں اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین موہن پورہ شامل ہیں۔ان تمام تعلیمی اداروں کو کورونا کیسز کے پھیلاؤ کے سبب سیل کیا گیا ہے

Related posts

بہت جلد تھکن کمزوری اور نقاہت کی بنیادی وجہ اور اس کا علاج کیاہے؟

ہیٹ ویو اور شدید گرمی بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا سبب بن سکتا ہے

چینی سائنس دانوں نے شوگر کا علاج دریافت کرلیا