کرونا کی 5ویں لہر سردیوں میں پاکستانیوں کا جینا دوبھر کرسکتی ہے َ ؟ این سی او سی نے ایک بار بھی خبردار کردیا

پاکستان کو اس سال موسم سرما میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ لوگوں نے فیس ماسک کا استعمال چھوڑ دیا ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماء ٹی وی کے شو نیا دن میں خبردار کیا ہے کہ پانچویں لہر

خطرناک ہوسکتی ہے ۔
ڈاکٹر سلطان نے کہا کہ حکومت نے ویکسینیشن کے اہداف کسی حد تک حاصل کر لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں اب بھی لاکھوں افراد کو کورونا وائرس کے خلاف ویکسینیشن کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ سب سے زیادہ خطرے میں ہیںکیونکہ انھوں نے کرونا ویکسین نہی لگوائی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر، ملک میں 150 ملین سے زیادہ لوگوں کو ٹیکے لگانے کی ضرورت ہے۔ اب تک 26 فیصد کو مکمل طور پر ٹیکہ لگایا جا چکا ہے اور 20 فیصد مزید افراد کو ایک خوراک ملی ہے۔ ڈاکٹر سلطان نے کہا کہ دوسری خوراک کووِڈ سے تحفظ کے لیے ضروری ہے اور

لوگوں کو “مکمل طور پر ویکسین لگوانے” کی تلقین کی۔
ڈاکٹر سلطان نے کہا کہ کوویڈ 19 کے کیسز میں تیزی سے کمی کے باوجود اگر ویکسینیشن کی رفتار میں اضافہ نہ کیا گیا تو کورونا وائرس کی پانچویں لہر پاکستان کو متاثر کر سکتی ہے۔
“اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کووِڈ کی کوئی پانچویں لہر نہ ہو، ہمیں ویکسینیشن کے مقرر کردہ اہداف کو پورا کرنا ہوگا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اگر آبادی کے ایک بڑے حصے کو ویکسین نہیں دی گئی تو ہم خطرے کا شکار رہیں گے۔

Related posts

بہت جلد تھکن کمزوری اور نقاہت کی بنیادی وجہ اور اس کا علاج کیاہے؟

ہیٹ ویو اور شدید گرمی بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا سبب بن سکتا ہے

چینی سائنس دانوں نے شوگر کا علاج دریافت کرلیا