کرونا کیسز میں کمی: 12سال سے کم عمر بچوں کی نارمل کلاسز 16 فروری سے نافزالعمل

کرونا کی پانچویں لہر جسنے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا تھا اب اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے اس کی شدت میں خاطر خواہ کمی نظر آرہی ہے یہی وجہ ہے کہ اب این سی او سی نے بھی ملک میں عائید کی گئی پابنیدیوں میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے وفاقی حکومت نے ان شہروں میں 16 فروری (منگل) سے پر پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں مثبتیت کا تناسب کم از کم تین دن تک 10 فیصد سے کم ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے گزشتہ ماہ پابندیاں عائد کی تھیں جب ملک میں کی پانچویں لہر پھیل گئی تھی اور بڑے شہروں میں مثبت تناسب بہت زیادہ تھا۔جن پابندیوں کے اٹھائے جانے کی توقع ہے ان میں باقاعدہ کلاسز کا دوبارہ آغاز اور انڈور ڈائن ان شامل ہیں کیونکہ ملک بھر میں انفیکشن کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، ہوٹلوں میں ایس او پیز کے ساتھ کھانے کی اجازت ہوگی اور 12 سال سے کم عمر بچوں کو نارمل کلاسز شروع کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس سے قبل، 12 سال سے کم عمر کے طلباء کے لیے 50% حاضری کے ساتھ اسکول کھولنے کی اجازت تھی۔ تاہم، 12 سال سے زیادہ عمر کے وہ طلبا ء جن کی ویکسینیشن مکمل تھی ان کے لیے، این سی او سی نے 100% حاضری کی سفارش کی تھی اسی طرح سکولوں کی کینٹینز پربھی مکمل پابندی تھی۔

Related posts

لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد کے بچوں پر سکول میں بستے لانے پر پابندی

سی ڈی اے کا قابل طلبہ کو ماہانہ 40 ہزار روپے دینے کا اعلان