کرونا کا شکار زعیم قادری کی اہلیہ ووٹ ڈالنے اسمبلی پہنچ گئیں

پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ایم پی اے عظمیٰ زعیم قادری جن کے بارے میں کل خبر آئی تھی کہ ان کو کرونا کا مرض لاحق ہوگیا ہے لیکن کورونا مثبت ہونے کے باوجود عظمیٰ زعیم قاردی پنجاب اسمبلی ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پہنچ گئی ہیں  ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن )کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ زعیم قادری کا کچھ روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد پیشگوئیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ حمزہ شہباز کو ووٹ دینے نہیں آسکیں گی-

مسلم لیگ نون نے الزام عائید کیا تھا کہ زعیم قادری کی اہلیہ نے اپنا ووٹ 15 کروڑ میں بیچ دیا ہے لیکن رکن پنجاب اسمبلی کورونا کٹ پہن کر پنجاب اسمبلی پہنچی ہیں اور حمزہ شہباز کو ووٹ دیں گی، مسلم لیگ (ن )کی رکن پنجاب اسمبلی صبا صادق کا کہنا ہے کہ عظمیٰ زعیم  کو کورونا کی شکایات ہیں اس لیے وہ کٹ پہن کر اسمبلی پہنچی ہیٖں تاکہ دوسرے لوگوں کو کوئی نقصان نہ ہو 

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟