کرونا بمقابلہ کرینہ: وائرس حملے کے بعد کرینہ کے گھر کو بھی سیل کردیا گیا

کرینہ کپور خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مشکل میں پڑ گئی ہیں۔پیر کے روز، کرینہ کپور اور ان کی دوست امریتا اروڑا نے اعلان کیا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہیں۔کرینہ نے انسٹاگرام پر اپنے فالوورز کو بتایا کہ” میں کووِڈ کا شکار ہوگئی ہوں ۔ میں نے تمام طبی پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے فوری طور پر خود کو الگ تھلگ کر لیا”۔

کرینہ نے ہر اس شخص سے درخواست کی جو اس کے ساتھ رابطے میں آئےکہ وہ اپنے ٹیسٹ کروائیں۔میرے خاندان اور عملے کو بھی بوسٹر ڈوز لگا دی گئی ہے اور فی الحال ان میں وائرس کی کوئی علامات نہیں ہیں ۔ کرینہ نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔تاہم، چند گھنٹوں بعد، بی ایم سی نے مبینہ طور پر کورونا وائرس کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے پر کرینہ کی رہائش گاہ کو سیل کر دیا۔ اے این آئی کے ایک ٹویٹ کے مطابق، کرینہ نے ابھی تک اتھارٹی کو مناسب معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔

اس نے ابھی تک مناسب معلومات نہیں دی ہیں لیکن ہمارے افسران یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کتنے لوگ اس کے ساتھ رابطے میں آئے۔ اس کے بعد بی ایم سی نے ایک بیان میں ان رپورٹس کی تصدیق کی۔ اس میں کہا گیا۔ “ان دونوں نے کوویڈ کے اصولوں کی خلاف ورزی کی تھی اور متعدد پارٹیوں میں شرکت کی تھی۔ بی ایم سی نے ان دونوں اداکاروں کے رابطے میں آنے والے لوگوں کو آر ٹی ُپی سی آر ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا ہے۔

کرینہ کے نمائندے نے ریمارکس دیئے کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران “انتہائی ذمہ دار” رہی ہیں اور تمام رہنما اصولوں پر عمل کرتی رہی ہیں۔بدقسمتی سے، اس بار اس نے اور امریتا اروڑا کو ایک فیملی ڈنر میں کوویڈ کا سامنا کرنا پڑا جہاں کچھ دوست ملنے کے لیے جمع ہوئے تھے، نمائندے نے کہا۔ “یہ ایک بڑی پارٹی نہیں تھی جیسا کہ اطلاع دی جارہی ہے۔ اس گروپ میں، ایک ایسا شخص تھا جو بیمار لگ رہا تھا اور کھانس رہا تھا، اور آخر کار اسے وہاں سے منتقل بھی کر دیا گیا تھا ۔انھوں نے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ اس شخص کو اتنا ذمہ دار ہونا چاہیے تھا کہ وہ رات کے کھانے میں شرکت نہ کرے اور دوسروں کو خطرے میں نہ ڈالے۔

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ