کرشمہ کپور بچن فیملی کی بہو کیوں نہ بن پائیں ؛ راز کھل گیا

�نوے کی دہائی کی فیورٹ جوڑی ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کی شادی میں رکاوٹ کی بڑی وجہ سامنے آگئی ۔”آج نیوز “کی خبر کے مطابق فلم ’ہاں میں نے بھی پیار کیا ’کہ سیٹ پر دونوں کے دل کے تار بجنے لگے اور قربتیں بھی بڑھنے لگیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔ اس رشتے کو بچن اور کپور خاندانوں نے دل سے تسلیم بھی کیا ۔ کیونکہ بچن اور کپور خاندان کے آپس میں کافی اچھے تعلقات تھے، یہی وجہ ہے کہ امیتابھ بچن کی 60 ویں سالگرہ پر میڈیا کے سامنے امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن نے کرشمہ کا تعارف اپنی بہو کے طور پر کروایا۔جیا بچن نے شوہر امیتابھ کی سالگرہ کے موقعے پر کہا کہ ابھیشیک نے اپنے پاپا کو 60 ویں سالگرہ کے موقعے پر کرشمہ کی صورت میں بہترین تحفہ دیا ہے ، اس کے بعد انہوں نے اپنی ہونے والی بہو ، بیٹے اور دیگر فیملی ممبرز کو اسٹیج پر بلا کر یہ اعلان کر ڈالا کہ ہم ان کی جلد منگنی کرنے والے ہیں لیکن پھر یہ سلسلہ جاری نہ رہا اور کرشمی کپور مسز ابھیشک بچن نہ بن سکیں –

ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کی شادی نہ ہونے کی اصل وجہ یہ بنی کہ جیا بچن تھیں جو یہ چاہتی تھی کہ کرشمہ شادی کے بعد فلموں میں اداکاری چھوڑ دیں کیونکہ وہ اپنے بیٹے کی بیوی کو دوسرے اداکار کی بیوی یا محبوبہ کے روپ میں فلم کے سیٹ پر بھی دیکھنے کو کسی طور تیار نہ تھیں ادھر کرشمہ بھی اپنی شہرت کےعروج پر تھی وہ کروڑوں دلوں پر راج کررہی تھیں اس لیے یہ شرط کرشمہ کو کسی صورت منظور نہ تھی۔ اس کی ایک دوسری بڑی وجہ بھی سامنے آئی ہے ،کرشمہ نے اس مسئلے کا بہترین حل نکالا کرشمہ کی والدہ نے بچن خاندان کے سامنے بڑی بڑی شرائط رکھنا شروع کر دیں کرشمہ کی والدہ ببیتا کپور کی یہ شرط تھی کہ امیتابھ اپنی آدھی جائیداد میری بیٹی کے نام کریں اور اسے ایک علیٰحدہ گھر بھی لیکر دیں تاکہ یہ سسرال کیساتھ نہیں بلکہ صرف اپنے شوہر کیساتھ رہے کیونکہ انہیں علم تھا کہ انب میں سے ایک بھی شرط بچن فیملی قبول نہیں کرے گی اور یوں بالی ووڈ کی فیورٹ جوڑی کی نے فیملیز کیخلاف نہ جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ایک دوسرے سے راہین جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔اور پھر ایشوریہ رائے امیتابھ کے بیٹے کی شریک حیات اور ہم سفر بن گئیں اور ان کا یہ رشتہ اب تک قائم دائم ہے – دوری طرف کرشمہ کپور کو اچھا جیون ساتھی نہ ملا اور ان میں جلد ہی علیحدگی بھی ہوگئی حال ہی میں کرشمہ کپور نے اپنے شوہر سنجے کپور کے حوالے سے یہ الزام بھی عائید کیا کہ اس کا سابق شوہر اسے اپنے دوستوں کے ساتھ تعلقات رکھنے اور وقت گزارنے پر مجبور کیا کرتا تھا –

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ