کراچی کے مختلف حصوں میں بارش نے جل تھل کردیا

کراچی: منگل کی سہ پہر کراچی کے کچھ حصوں میں موسلادھار بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

صدر، ایم اے جناح روڈ، گلشن اقبال، گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ، سائٹ ایریا، شیر شاہ، لانڈھی، اورنگی، بلدیہ، گلشن معمار، پورٹ قاسم، گلشن حدید اور دیگر علاقوں میں بارش موصول ہوئی۔

گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے (آج) منگل کو شہر میں بارش/گرج چمک کے ساتھ موسم ابر آلود رہنے کی پیشن گوئی جاری کی تھی۔

شہر میں 18 اگست تک مون سون کے نئے نظام کے تحت مزید بارشیں ہو سکتی ہیں۔

مون سون کی مزید بارشیں شہید بینظیر آباد، نوشہرو فیروز، سکھر، لاڑکانہ، گھوٹکی، کشمور، شکارپور، دادو، جامشورو، قمبر شہدادکوٹ، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، حیدرآباد، مٹیاری، ٹھٹھہ میں بھی ہوسکتی ہیں۔

پیشن گوئی میں کہا گیا ہے کہ “16 اگست سے 18 اگست تک مذکورہ بالا تمام اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی سرگرمی شدید اور وسیع ہونے کا امکان ہے۔”

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا